Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف سلیکٹر انضمام الحق قومی ٹیم کی کامیابیوں کیلئے پرعزم

لاہور:چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ہر ٹیم پر مشکل وقت آتا ہے جب وہ ناکامیوں کا شکار ہو جاتی ہے لیکن ہمیں اپنی ٹیم پر پورا اعتماد ہے اور یقینی طور پر یہ ٹیم جلد بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ون ڈے ٹیم کے اعلان کے بعد انضمام الحق نے وڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں بھی اپنے کیریئر کے دوران ایک بہت بڑی ٹیم کا حصہ رہا لیکن ہمیں بھی اپنے دور میں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ہر چیز ٹیم کے خلاف جارہی تھی اور خوش قسمتی سے ہم اس مشکل مرحلے سے نکل کر کامیابیوں کی راہ پر بھی گامزن ہو گئے تھے اور ورلڈ کپ بھی جیت لائے تھے۔اس لئے ہمیں اپنی ٹیم کی مکمل تائید و حمایت کرنی چاہئے اور ان شاءاللہ یہی ٹیم ہمیں کامیابیاں بھی دلائے گی ۔سب جانتے ہیں کہ جنوبی افریقہ کا دورہ آسان نہیں ہوتا اس لئے مشکل کنڈیشنز میں ایشیائی ٹیموں کا وہاں مشکلات سے دوچار ہو نا نئی بات نہیں ۔تنقید کرنے والے بھی غلط نہیں کہہ رہے اور ان کی کئی باتیں درست ہیں تاہم مجھے، کپتان سرفراز احمد اورہیڈ کوچ مکی آرتھر کو پورا اعتماد ہے کہ ٹیم واپس کامیابی کی راہ پر آئے گی اور ہم اپنی خامیوں اور کوتاہیوں سے نجات پا لیں گے جس کے لئے پرامید ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: