Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

130سالہ مگر مچھ کی موت پر پورا گاؤں روپڑا

چھتیس گڑھ۔۔۔چھتیس گڑھ کے ایک گاؤں میں مگر مچھ کی موت سے پورا گاؤں سوگوار ہوگیا۔بوا موہترا گاؤں میں تقریباً500لوگوں نے مگر مچھ ’’گنگا رام‘‘ کوالوداع کہا۔محکمہ جنگلات کے مطابق مگر مچھ کی عمر 130سال تھی ۔ یہ 3میٹر سے زیادہ لمبا تھا جسے گاؤں میں دفن کردیا گیا۔گزشتہ روز جب گاؤں والے تالاب پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ گنگا رام پانی میں بے حس و حرکت پڑا ہوا ہے اسے پانی سے باہر نکالا۔محکمہ جنگلات کے افسران نے جب مگر مچھ کے مرنے کی تصدیق کی تو گاؤں والے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔محکمہ جنگلات کے سب ڈویژن افسر آر کے سنہا نے بتایا کہ گاؤں والوں کی موجود گی میں مگر مچھ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ رپورٹ سے معلوم ہوا کہ اس کی موت طبعی ہوئی ۔ بعد ازاں مگر مچھ گاؤں والوں کے حوالے کردیا گیا۔گاؤں کے رہنے والے بساون نے بتایا کہ’’گنگا رام‘‘مگر مچھ نہیں وہ ایک دوست کی طرح تھا۔لوگ گھروں میں پکا ہوامختلف کھانا اور دال ، چاول لاکر کھلایا کرتے تھے۔اس کے قریب اور آس پاس بچے تیراکی کیا کرتے تھے مگر کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔گاؤں والوں نے مگر مچھ کو پھولوں سے سجاکر پورے اہتمام کے ساتھ تقریباً500لوگوں کی موجودگی میں تالاب کے کنارے دفنا دیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہندوستان کا سب سے مالدار گاؤں جہاں کانظارہ دیکھ کرہوجائیںگے ششدر

شیئر: