Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،پرائس انڈیکس میں 379.69پوائنٹس کا اضافہ

    گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمتیں 5فیصد اضافے کے بعد 52ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا ہوا اور انہوں نے سرمایہ کاری بڑھا دی جس کی وجہ سے کاروباری مالیت 74.8فیصد اضافے کے بعد 15ارب ریال تک پہنچ گئی۔ تداول آل شیئر انڈیکس 379.69پوائنٹس کے زبردست اضافے کے بعد 8210.16پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ سارے اشاریے مثبت زون پر بند ہوئے۔ پرائس انڈیکس میں 4.85فیصد کا اضافہ ، سودوں اور حجم میں بالترتیب 43.9اور 88.9فیصد کا فروغ دیکھنے میں آیا۔ قیمتیں بڑھنے سے سرمایہ کاروں کو 85ارب ریال کا فائدہ ہوا۔ خام تیل کی قیمتوں کے بڑھنے سے پیٹرول اور پیٹروکیمیکل سے متعلق کمپنیوں کو بڑا فائدہ ہوا۔ اس میں پیٹرو رابغ سرفہرست رہی۔ جسکی قیمت 11.43فیصد اضافے کے بعد 21.06 ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ سعودی انڈسٹریل گروپ کی قیمت 10.85فیصد فروغ کے بعد 23.88ریال پر پہنچ گئی۔ پیٹرو کیم کی قیمت 7.68فیصد اضافے کے بعد 25.80ریال اور سعودی کیان کی قیمت 7.20فیصد فروغ کے بعد 14.30ریال پر بند ہوئی جبکہ ہیوی ویٹ سابک کی قیمت 4.44فیصد اضافے کے بعد 122.40ریال تک چلی گئی۔ سہارا پیٹروکیمیکل کی پرائس 6.37فیصد فروغ کے بعد 16.02ریال پر اور کیمینول کی قدر 6.07فیصد اضافے کے بعد 9.78ریال پر بند ہوئی۔ سب سے زیادہ نقصان عنایہ انشورنس کو ہوا۔ جس کی قدر 15.05فیصد کمی کے بعد 18.18ریال تک گرگئی جبکہ الدریس کی قیمت 8.55فیصد انحطاط کے بعد 33.70ریال تک گرگئی۔ الراجحی بینک نے 22.50فیصد کے ڈیویڈنڈ کا خوش کن اعلان کیا جس سے اس کمپنی میں زبردست سرمایہ کاری کی گئی اور سرمایہ  کاری کے لحاظ سے اس نے سب کمپنیوں پر فوقیت حاصل کرلی۔ الراجحی بینک میں 2.1ارب ریال کی سرمایہ کاری کی گئی اور اسکی قیمت 10.40فیصد فروغ کے بعد 96.60ریال تک پہنچ گئی۔ سعودی عرب کے اندازے کے مطابق خام تیل کی قیمت جون ، جولائی تک 60ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرسکتی ہے۔ اگر یہ صحیح اندازہ ہے تو سعودی اسٹاک مارکیٹ کا اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:- - - - -مملکت میں 63نئے کڈنی سینٹرز

شیئر: