Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلمی ہدایتکار بننے کیلئے 132سعودی طالبات کا داخلہ

  جدہ۔۔۔ عفت یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ھیفاء جمل اللیل نے بتایا ہے کہ فلمی ہدایت کار بننے کیلئے 132سعودی طالبات نے ہماری یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔ سعودی وژن 2030کے تقاضے پورے کرنے کیلئے عفت یونیورسٹی نے انرجی انجینیئرنگ کا نیا شعبہ بھی قائم کیا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی طالبات فلمی ہدایت کار بننے کی مشتاق ہیں۔ اسکی تعلیم حاصل کرنے کیلئے داخلے لے رہی ہیں۔ انہوں نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ خادم حرمین شریفین کی حکومت نے سعودی خواتین کو بہت ساری سہولتیں دیدی ہیں۔ اب خواتین کے سامنے ٹھوس جدوجہد کے سوا کوئی اور راستہ نہیں رہ گیا ہے۔ سعودی وژن 2030کا ایک اہم ہدف خواتین سے متعلق ہے۔ وژن میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ سعودی خواتین اور لڑکیوں کو روزگار میں لایا جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ عفت یونیورسٹی سعودی عرب میں لڑکیوں کے لئے منفرد مضامین متعارف کرا رہی ہے۔ مملکت کی کسی بھی یونیورسٹی کے مقابلے میں ہماری یونیورسٹی نے اس حوالے سے ہمیشہ سبقت حاصل کی۔ الیکٹرانک انجینیئرنگ، کمپیوٹر انجینیئرنگ ، بزنس مینجمنٹ اور سول انجینیئرنگ کے شعبے سعودی لڑکیوں کیلئے سب سے پہلے عفت یونیورسٹی ہی نے کھولے۔ فلمیں بنانے ،ہدایتکاری کیلئے بصری اور ڈیجیٹل پروگرام کی تیاری کے مواقع بھی عفت یونیورسٹی نے دیئے ہیں اور دے رہی ہے۔
 
 

شیئر: