Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت آن لائن کاروبار کی بہترین منڈی

ریاض ۔۔۔ امریکی چینل سی این بی سی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ٹیکنالوجی اور آن لائن کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی بہترین مارکیٹ ہے۔” وانڈا “ گروپ کے چیئرمین فادی غندور نے کہا کہ سعودی عرب اسمارٹ فون ٹیکنالو جی پر منحصر اہم پروگراموں کی سرپرستی کررہا ہے۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں 2017ءسے 2018ءکے درمیان سرمایہ کاری میں 31 فیصد اضافہ ہوا ۔ 366سودوں کے نتیجے میں 893ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ 
 

شیئر: