توکلنا ایپ میں ایک ماہ کے دوران مزید 40 خدمات کا اضافہ
یہ اقدام ڈیجیٹل خدمات کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔(فوٹو: اخبار 24)
توکلنا ایپ نے جولائی میں 24 حکومتی اداروں کے تعاون سے مزید 40 خدمات کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق یہ اقدام توکلنا ایپ کے ذریعے دستیاب ڈیجیٹل خدمات کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
وزارتِ داخلہ، وزارت اطلاعات، وزارت حج وعمرہ، وزارت افرادی قوت، سعودی ٹورازم اتھارٹی، کنگ عبدالعزیز سٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و دیگر سرکاری ادارے کے تعاون سے خدمات کے دائرے کو وسیع کیا گیا ہے۔
یاد رہے جون کے مہینے میں توکلنا ایپ پر 40 سرکاری، نجی اور غیرمنافع بخش اداروں کے تعاون سے 140 سروسز شامل کی گئی تھیں۔ تعلیم، صحت، بلدیات و ہاؤسنگ، عدل، ماحولیات، ٹرانسپورٹ اور دیگر اداوں کے تعاون سے خدمات کو متعارف کرایا گیا۔
یہ سروس سرکاری اداروں کے درمیان جاری ہم آہنگی اور ایسی جدید تیکنیکی حل کی فراہمی کا حصہ ہے جو اس سے فائدہ اٹھانے والوں بشمول شہریوں اور رہائشیوں کے تجربے کو آسان بناتے ہیں۔
یہ توکلنا ایپ کے ذریعے کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ خدمات تک رسائی فراہم کرتی ہے جو مملکت میں ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے سے متعلق وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
