Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں طالبان کے حملے،کئی اہلکار ہلاک

کابل ...افغان صوبہ ہرات میں پولیس اسٹیشن پر طالبان کے حملے میں 3 پولیس اہلکار وں سمیت5 افراد ہلاک ہوگئے ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا۔ بارود سے بھری ایک گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا۔دریں اثنا جنوبی صوبہ قندہار کے ضلع سپین بولدک میں طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا۔ 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ جوابی کاروائی میں7 طالبان بھی مارے گئے ۔ادھر افغان فوجی حکام نے شمالی صوبہ فریاب میں زمینی اور امریکی فضائی آپریشن کی مددسے ضلع خواجہ سبز پوش کے گاوں غزاری میں طالبان کے خلاف مشترکہ کاروائی کے دوران 20 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا مقامی کمانڈر قاری تاج الدین شامل ہے۔ آپریشن میں 15 طالبان زخمی ہو ئے۔ 7 کو حراست میں لیا گیا ۔کئی مشتبہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ طالبان نے ان واقعات کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔

شیئر: