Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے فنڈز کا غلط استعمال کیا،کیمرون منٹر

کراچی... پاکستان میں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان اورامر یکہ کے تعلقات میں اتاروچڑھاوآتے رہتے ہیں۔ امر یکہ نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیاہے۔ امر یکہ کولگتا ہے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے پاکستان تعاون نہیں کرنا چاہتا۔ پاکستان اور ہندسے بہتر تعلقات مجبوری ہے۔ ہمارے مفادات دونوں ممالک کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ کسی ایک کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے ۔ امریکی انتظامیہ اس وقت پاکستان میں دلچسپی نہیں لے رہی ۔کراچی کے نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جب میں پاکستان میں سفیرتھا تودہشت گردی سب سے بڑا مسئلہ تھا۔ملالہ والا معاملہ بھی اسی دور میں ہوا۔ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے کام کیا۔ مشرف دور میں بھی پاکستان کودہشت گردی کے خاتمے کے لئے پیسے دیئے گئے۔سارا پیسہ درست اندازمیں استعمال نہیں ہوا۔ کیمرون منٹر نے کہاکہ امریکہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے کافی سرمایہ کاری کررہا ہے۔ امریکہ چاہتا ہے پاکستان کے لوگ ہرشعبے میں ترقی کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات بہتر نہ ہونے سے پاکستان کے معاملات بہتر نہیں۔پاکستان کی زیادہ ترتوجہ ترقیاتی کاموں کی جانب ہوتی ہے۔ اب وقت ہے کہ پاکستان گڈگورننس پرکام کرے۔

شیئر: