Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1984ء کے سکھ مخالف فساد کے متاثرین کو انصاف دلائینگے، وزیراعظم

    نئی دہلی- - - - -وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گرو گووند سنگھ جی ہوں یا پھر گرو نانک جی،ان تمام نے ہمیں عدل و انصاف کی تعلیم دی ۔مرکزی حکومت اس پر عمل کرتے ہوئے 1984کے سکھ مخالف فساد زدگان کو انصاف دلانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو ،جنہوںنے کئی عشرے رنج و غم میں گزارے ،انہیں قانون انصاف دلانے کا کام کرے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ان خیالات کا اظہار سکھوں کے دسویں گروگووند سنگھ کے350ویں یوم ولادت کے موقع پر350روپے کا ایک یادگار ی نقرئی سکہ جاری کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گروگووند سنگھ سکھوں کے دسویں گرو ہونے کے ساتھ شاعر اور فلاسفر بھی تھے۔ وزیر اعظم کی سرکاری رہائش پر ہونے والی اس تقریب میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ بھی موجود تھے۔کرتار پور راہداری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گرو نانک کےپیروکاروں کو پڑوسی ملک میں سکھوں  گوردوارہ دربار صاحب کو وہاں جاکردیکھنے کاموقع ملے گا ۔ اس تقریب میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے علاوہ سابق چیف جسٹس آف انڈیا جے ایس کیہر اوردیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:- - - - --یوپی : لوک سبھا انتخابات میں بی جے کامیاب ہوگی، نقوی

شیئر: