Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ آرمی پبلک اسکول: تحقیقاتی کمیشن کو ایک ماہ کی مہلت

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر سربراہی 3 رکنی بنچ نے سانحہ اے پی ایس از خود کیس نمٹاتے ہوئے تحقیقاتی کمیشن کو مزید ایک ماہ کی مہلت دے کر کیس نمٹا دیا۔ ذرائع کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس کے استفسار پر ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے بتایا کہ کمیشن نے 109 گواہان کے بیان ریکارڈ کر لئے ہیں اور مزید ایک ماہ کا وقت مانگا ہے ۔ سپریم کورٹ نے مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ کمیشن جتنی جلدی ہوسکے کارروائی مکمل کرے۔ عدالت عظمیٰ نے سانحہ اے پی ایس ازخود نوٹس نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ رپورٹ آنے پر ازخودنوٹس کیس بحال کیا جا سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کی تحقیقات کیلئے کمیشن چیف جسٹس ثاقب نثار کی ہدایت پر بنایا گیا ہے۔ کمیشن نے چند روز قبل سابق کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ فوجی اور پولیس افسران کو طلب کرنے کا مراسلہ بھی بھیجا تھا۔
 

شیئر: