Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکی کو دھمکانے پر جیل اور جرمانہ

مکہ مکرمہ ۔۔۔ یہاں اپیل کورٹ نے ایک لڑکی کو اس کی تصاویر نیٹ پر جاری کرنے کی دھمکی دینے پر ایک نوجوان کو 10ماہ قید ، ایک لاکھ ریال جرمانہ اور زیر استعمال سم ضبط کرنے کی سزا سنادی۔نوجوان لڑکی کو شادی کی پیشکش کے ساتھ اسے خود کو اپنے حوالے کرنےکا مطالبہ کررہا تھا اور بات نہ ماننے کی صورت میں تصاویر نیٹ پر جاری کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔
 

شیئر: