Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا اسرائیل کیلئے نوگوایریا رہےگا،مہاتیر

کوالالمپور ...ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد نے کہا ہے کہ ملائیشیا اسرائیل کیلئے نوگوایریا رہےگا۔ پیرا سوئمنگ چمپئن شپ میں کسی اسرائیلی کو شرکت کی اجازت نہیں ملے گی۔ ملائیشیا میں ہونیوالی پیرا سوئمنگ چمپئن شپ میں اسرائیلی سوئمرز کو حصہ لینے کی اجازت نہ دینے پر انٹرنیشنل این جی اوز کی جانب سے ملائیشیا پر تنقید کی گئی تھی ۔ مہاتیر محمد نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیرا سوئمنگ چمپئن شپ میں کسی اسرائیلی کو شرکت کی اجازت نہیں ملے گی۔ ملائیشیا کا قانون اسرائیلی شہریت رکھنے والوں کو ملائیشیا میں داخلے کی اجازت نہیں دیتا ۔اسرائیل کےلئے ملائیشیا کے قوانین میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائےگی۔ اگر کسی اسرائیلی باشندے نے ملائیشیا آنے کی کوشش کی تو وہ ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرے گا جس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاے گی۔انہوںنے کہا کہ اسرائیلی فوج نے جو مقبوضہ فلسطین میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے وہ کسی این جی او کو نظر نہیں آتا۔ 

شیئر: