Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ: گھر میں ٹوائلٹ نہ ہونے پر لڑکی والوں نے شادی سے انکار کردیا

لکھنؤ۔۔۔لکھنؤ کے عیش باغ علاقے میں رہنے والے نور کی شادی فروری میں معظم نگر میں ہونا طے پائی تھی ۔ شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں ۔اسی دوران لڑکے کے گھر میں ٹوائلٹ کی سہولت نہ ہونے کی اطلاع لڑکی والوں کو ملی جس پر انہوں نے شادی سے انکار کردیا۔رشتہ توڑے جانے کی بات سن کر نور کے گھر میں سناٹا چھاگیا۔واضح ہو کہ عیش باغ میں قبرستان کے قریب واقع مکانات میں 20سے زائد خاندان مقیم ہیں جہاں زیادہ تر گھروں میں ٹوائلٹ کی سہولت مہیا نہیں ۔ نور نے بتایا کہ رشتہ ٹوٹنے کے بعد پورے خاندان کو ٹوائلٹ کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔نورکی شادی کا رشتہ ٹوٹنے کے ساتھ یوپی کے دارالحکومت کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک کرنے کی مہم اور ضلع میونسپلٹی کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -  --سپریم کورٹ نےسجن کمار کی درخواست پر سی بی آئی کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا

شیئر: