Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ تباہ،15ہلاک

تہران... ایران کے دارالحکومت تہران میں دہائیوں پرانا بوئنگ 707 طیارہ کر گر تباہ ہو گیا ۔ 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ کارگو طیارے کو تہران کے قریب ملٹری ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی لیکن توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے ایئرپورٹ پر نصب باڑ سے ٹکراتے ہوئے قریب گھر میں جا گھسا۔طیارے کو جائے وقوعہ سے 10کلومیٹر دور تہران کے پیام انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا ۔ حکام ابھی تک یہ واضح نہیں کر سکے کہ کر غیزستان سے گوشت لے کر آنے والے طیارے کے عملے نے اسے پیام ایئرپورٹ کے بجائے فوجی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیوں کیا۔ایران کے ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے سربراہ نے بتایا کہ کارگو طیارے میں سوار 16 میں سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ فلائٹ انجینئر معجزاتی طور پر بچنے میں کامیاب ہو گئے۔حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔ فوجی ترجمان کے مطابق طیارے کے عملے کا تعلق فوج سے تھا۔

شیئر: