Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی پارلیمنٹ میں روزگار کے غلط اعداد و پر تبادلہ خیال

ٹوکیو ۔۔۔ جاپان کے ایوان بالا اور زیریں کی لیبر کمیٹیوں کے رواں ماہ میں اجلاس متوقع ہیں جہاں وہ روزگار کے غلط اعداد و شمار سے متعلق معاملے پر تبادلہ خیال کریں گی۔ جاپانی وزارت محنت نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کئی سالوں تک لیبر کے ماہانہ جائزوں کو مرتب کرنے کےلئے غلط طریقہ کار اپنائے رکھا۔ ان اعداد و شمار میں تنخواہوں اور کام کے دورانیے سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔ وزارت کو ا±ن تمام بڑی کاروباری کمپنیوں کو جائزے میں شامل کرنا تھا جن میں کم سے کم 500 افراد کو تنخواہیں دی جاتی ہوں۔ تاہم وہ ٹوکیو میں صرف ایک تہائی ایسی کمپنیوں کو جائزے میں شامل کرتی رہی تھی۔
 

شیئر: