Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل میں ٹرک بم دھماکہ،4ہلاک،درجنوں زخمی

کابل ... کابل میں ٹرک بم دھماکے سے 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔افغان وزارت صحت کے مطابق زخمیوں میں 23 بچے اور 12 خواتین شامل ہیں۔ دھماکہ غیر ملکی کمپاونڈ اور این جی اوز کے دفاتر کے قریب ہوا۔افغان وزیرداخلہ نجیب دانش نے تصدیق کی کہ دھماکہ ٹرک کے ذریعے کیا گیا۔ حملے کا ہدف گرین ویلج تھا جسے غیر ملکی این جی اوز اور اہلکار بیس کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

شیئر: