Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت نے 6نکا ت پر عمل نہیں کیا،اختر مینگل

کوئٹہ ...بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اب تک ہمارے6  نکات پر عمل نہیں کیا۔ پی ٹی آئی حکومت ان پر عمل درآمد نہیں کر نا چاہتی یا وہ بے اختیار ہے۔ وفاقی حکومت کسی بھی معاملے پر بی این پی مینگل کو اعتماد نہیں لیتی۔ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کافیصلہ کیا جائے گا۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مرکز میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت کو وزارتوں یا مراعات کیلئے نہیں بلکہ6 نکات کیلئے سپورٹ کیا ۔ سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں کوشش کی کہ تحریک انصاف ہماری سپورٹ کرے گی لیکن شاید انکی مجبوریاںیا ان کی ضرورتیں ہم سے زیادہ تھیں اس لئے ہم سے زیادہ بلوچستان عوامی پارٹی کو ترجیح دی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایک سال کا وقت دیا ہے۔ ایک سال میں کسی حد تک ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ دیکھنے میں یہ آرہا ہے کہ جو مسائل ان کے سامنے رکھے اور پیش کئے ۔ شاید انکی ترجیحات میں شامل نہیں یا وہ بے اختیار ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سے ملاقات میں حکومت کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی یہ سب افواہیں ہیں ۔ جب سندھ اور پنجاب کے مینڈیٹ کو نہیں بخشا جاتا تو ہم بلوچستان والوں کو کہاں بخشیں گے ۔

شیئر: