Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی: موجپور میٹرو اسٹیشن کے قریب گہرے گڑھے میں کار اور آٹو رکشہ سماگئے

نئی دہلی۔۔۔۔شمال مشرقی دہلی کے موجپور میٹرو اسٹیشن کے قریب جمنا ویہار کی طرف جانے والی سڑک  سیور لائن پھٹنے سے کئی فٹ دھنس گئی جس میں ایک کار اور آٹو رکشہ جاگرا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر کار اور آٹو رکشہ کو نکالنے کی کارروائی شروع کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عینی شاہد ورون نے بتایا سیور لائن پھٹنے سے سڑک اچانک دھنسنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے  6فٹ طویل گہرا گڑھا پیدا ہوگیااسی دوران عقب سے آنے والی کار اور آٹو رکشہ اس میں گرگیا۔ بعد ازاں ٹریفک اژدہام پیدا ہوگیا اور سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔اطلاع کے مطابق سیورلائن پھٹنے سے سڑک تالاب میں تبدیل ہوگئی اور گڑھا خطرناک شکل اختیار کرگیا۔پولیس نے پورے علاقے میں گاڑیوں کی آمدورفت بند کردی۔مقامی رکن اسمبلی نے موقع پر پہنچ کر مورچہ سنبھالا اور ٹریفک نظام بحال کرنے کی بھرپور کوشش کی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -مہاراشٹر : دریائے نرمدا میں کشتی الٹنے سے 6افراد ہلاک

شیئر: