Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

200ریال میں میڈیکل انشورنس اسکیم کیسی؟

ریاض ۔۔۔ سعودی فقہی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر سعد الخثلان نے کہا ہے کہ 200ریال میں میڈیکل انشورنس کارڈ بنوانا جائز نہیں۔عام طور پر تارکین وطن خانہ پری کیلئے اس قسم کی میڈیکل انشورنس اسکیم خرید لیتے ہیں۔ انہیں پتہ ہوتا ہے کہ یہ رقم صرف کارڈ جاری کرانے کیلئے دی جارہی ہے۔ اسکے بالمقابل انہیں طبی معائنہ جات اور اسپتالوں، میڈیکل سینٹرز، لیباریٹریوں اور پولی کلینکس سے کسی طرح کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر الخثلان نے بتایا کہ اس قسم کی میڈیکل انشورنس اسکیم جوئے کے دائرے میں داخل ہوگی۔
 

شیئر: