Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاتھرس: لڑکی کو کچل کر فرار ہونیوالا پولیس ڈرائیورگرفتار

ہاتھرس۔۔۔ہاتھرس میں عدالت کے احاطے کے باہر مہاراج روڈ پر قیدیوں کو لیکر جانیوالی پولیس گاڑی نے25سالہ لڑکی سیما کو کچل دیاجس سے وہاں افراد تفری مچ گئی۔ سیما کا بھائی چوری کی واردات میں جیل میں قید تھا اور عدالت میں سماعت کیلئے لایا گیا تھا جہاں بہن اپنے بھائی سے ملنے کی کوشش کررہی تھی ۔ اسی دوران وہ پولیس گاڑی سے کچل کر شدید زخمی ہوگئی۔گاڑی ڈرائیور لڑکی کو اسپتال پہنچانے کی بجائے زخمی چھوڑ کر علی گڑھ روانہ ہوگیا۔زخمی سیما کو دیکھ کر موقع پر موجود لوگوں نے اسے فوراً ضلع اسپتال پہنچا یاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔ اطلاع ملنے پر ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ ورما جائے وقوعہ پر پہنچے اور قیدیوں کی گاڑی لیکر علی گڑھ واپس جانے والے ڈرائیور کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں:- -  - - - - -دہلی: موجپور میٹرو اسٹیشن کے قریب گہرے گڑھے میں کار اور آٹو رکشہ سماگئے

شیئر: