Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر : دریائے نرمدا میں کشتی الٹنے سے 6افراد ہلاک

    نندوبار- - - -  مہاراشٹر کے ضلع نندوبار کے بھوشن گاؤں کے قریب دریائے نرمدامیں کشتی الٹنے سے 6افراد ڈوب کر ہلاک جبکہ 34کو زندہ بچالیا گیا۔نندوبار پولیس کنٹرول افسر بالا صاحب گودھانی نے بتایا کہ کشتی پر تقریباً50افراد سوار تھے۔تہوار کے موقع پر ندی میں جارہے تھے کشتی کا توازن بگڑ گیا اور وہ دریا میں الٹ گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور گاؤں والوں کے تعاون سے 39افراد کو دریا میں ڈوبنے سے بچایا جبکہ 6افراد کی ڈوب کر موت ہوگئی۔مرنیوالوں میں 3بچے اور 2خواتین شامل ہیں۔ گودھنی نے بتایا کہ ابھی متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -وزیر اعلیٰ کیجریوال کی بیٹی کو اغوا کی دھمکی دینے والازیرحراست

شیئر: