Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ:3ٹرکوں میں خوفناک تصادم،3افرادزندہ جل گئے

لکھنؤ۔۔۔ لکھنؤکے ویبھوتی کھنڈ کے قریب3ٹرکوں میں خوفناک تصادم ہوا جسکے نتیجے میں 3افرادزندہ جل گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔انسپکٹر راجیو کمار دیویدی نے بتایا کہ ویبھوتی کھنڈ کے قریب ویراج ٹاور کے سامنے شہید پتھ پر ٹرک آہستہ آہستہ جارہے تھے کہ مٹی سے بھرے ہوئے ٹرک کو عقب سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی بعد ازاں مہاراشٹر کا ایک اور ٹرک جاٹکرایاجس سے تینوں ٹرک بری طرح تباہ ہوگئے۔ ایک ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ شعلوں میں تبدیل ہوگیا،اس میں موجود افراد باہر نکلنے میں ناکام رہےاور اس قدر جل گئے کہ ان کی شناخت مشکل ہوگئی۔کرین کی مدد سے ٹرکوں کو سڑک سے ہٹایا گیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:-  - - - - -ہندوستان کے کسی بھی علاقے میں رہنے والوں کیلئے بی ایچ یو سے ڈپلومہ کی سہولت

شیئر: