Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹاوہ میں کھدائی کے دوران نکلنے والا خزانہ لوگوں نے لوٹ لیا

اٹاوہ۔۔۔اتر پردیش کے ضلع اٹاوہ کے بھٹ پورا گاؤں میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب گئو شالہ کی تعمیر کیلئے کھدائی کا کا م جاری تھا۔ اسی دوران تقریباً100سال قدیم مٹی کا گھڑا برآمد ہوا جس میں چاندی کے سکے موجودتھے۔ گئو شالہ کی تعمیر کیلئے پرانے تالاب کے قریب ایک ٹیلےکی زمین ہموار کی جارہی تھی کہ مزدوروں کی نظر مٹی کے گھڑے پر پڑی جس میں چاندی کے سکے بھرے ہوئے تھے۔یہ دیکھ کر وہاں موجود نوجوانوں نے شور مچانا شروع کردیا ۔ شیول آپریٹرنے گھڑا باہر نکالا تو موقع پر موجود مزدوروں اور علاقے کے لوگوں نے خزانہ لوٹنے کی کوشش کی۔ اس دوران گھڑا زمین پر گر گیااور اس میں موجود چاندی کے سکے زمین پر بکھر گئے جسے نوجوانوں نے لوٹ لیا۔گاؤں کے پردھان پرمود یادو نے پولیس کوخزانہ ملنے کی اطلاع دی ۔پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے نوجوانوں کے قبضے سے 187سکے بازیاب کرالئے ۔ یہ سکے برطانوی عہد کے ہیں۔ ان سکوں پر 1888ء ،وکٹوریہ اور کنگ جارج کی تصویریں بنی ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -گاندھی امن ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان

شیئر: