Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عظیم باکسر محمد علی کی سالگرہ پرائیرپورٹ ان سے منسوب

لوئی ویل: باکسنگ لیجنڈ محمد علی کی77ویں سالگرہ کے موقع پر امریکی حکام نے ان کے آبائی شہر لوئی ویل کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے عظیم باکسنگ چیمپیئن سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام محمد علی کے اہلخانہ سے ان کا نام استعمال کرنے کی اجازت لینے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ بس ہونے والاہے۔میئر گریگ فشر کا کہنا ہے کہ محمد علی نے اپنی باکسنگ میں کامیابیوں، نسل پرستی کو شکست دینے کے علاوہ اسلام قبول کرنے کے کھلے عام فیصلے سے بھی پوری دنیا کے لوگوں کو متاثر کیا۔لوئی ویل ایئرپورٹ کا نام محمد علی ایئرپورٹ رکھنے کا عمل رواں برس جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اس وقت شہر باکسنگ چیمپیئن کے اعزاز میں”آئی ایم علی“ فیسٹیول کی میزبانی کررہا ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عظیم باکسر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ سیاحت کو فروغ دینے میں بھی مدد گار ہوگا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: