Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اک دوجے کے دل و جان‘، یوم الوطنی پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے ایک خصوصی نغمہ ’اک دوجے کے دل و جاں‘ جاری کیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق اس نغمے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائیدار تعلقات کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
یہ نیا نغمہ خوبصورت دھن کے ساتھ اردو اور عربی دونوں زبانوں میں پاک سعودی دوستی اور برادرانہ تعلقات کا پیغام پیش کرتا ہے۔
اس نغمہ میں پاک سعودی دوستی، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
’ایک دوجے کے دل و جان‘ کی دھن میں پاک سعودی دوستی، امن کے عزم اور مشترکہ اقدار کا پیغام شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کا یہ نیا نغمہ ’پاک سرزمین سے ارض حرم تک مضبوط برادرانہ رشتے کی ترجمانی کرتا ہے۔‘

شیئر: