امریکی پابندیوں کی دھمکی کے باوجود ایرانی پرواز کی چین میں لینڈنگ
فلائٹ ریڈار24 کے ڈیٹا کے مطابق یہ پرواز گوانگژو بائیون ایئرپورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر درج نہیں تھی (فوٹو: اے ایف پی)
واشنگٹن نے تہران کی ایئر لائنز کو ’بند کرنے‘ اور ان کے ساتھ کاروبار کرنے والوں کو سزا دینے کی دھمکی دی تھی، تاہم اس کو نظرانداز کرتے ہوئے بدھ کو تہران سے روانہ ہونے والی ماہان ایئر کی پرواز چین کے شہر گوانگژو میں اتری۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے اس ہفتے خبردار کیا کہ جو ممالک ایرانی طیاروں کو ’لینڈنگ سروسز‘ فراہم کریں گے انہیں ’ڈالر سسٹم سے باہر کر دیا جائے گا۔‘ تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں دیں۔
فلائٹ ریڈار24 کے ڈیٹا کے مطابق یہ پرواز گوانگژو بائیون ایئرپورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر درج نہیں تھی، حالانکہ فلائٹ ٹریکر کے مطابق ماہان ایئر کا طیارہ وہیں اترا۔
