Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحافی قتل کیس: ڈیرہ کے سربراہ سمیت 4مجرموں کو عمر قید

چندی گڑھ۔۔۔ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت کو صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔اس کیس میں گرمیت کے علاوہ 3مجرموں کلدیپ سنگھ ، نرمل سنگھ اور کرشن لال کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی علاوہ ازیں ہر ایک پر 50،50ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ہریانہ حکومت کی درخواست پر پنچکولہ کی خصوصی عدالت نے وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مجرموں کو سزا سنائی۔یاد رہے کہ گرمیت روہتک کی سناریا جیل میں قید ہے۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج جگدیپ سنگھ نے چاروں ملزموں کو 11جنوری کو صحافی کے قتل کیس میں مجرم قراردیا تھا۔ عدالت نے دونوں فریقوں کے وکیلوں کے دلائل سننے کے بعد گرمیت ، نرمل ،کلدیپ اور کرشن لال کو عمر قید کی سزاسنائی۔
مزید پڑھیں:- - - -وزیر اعظم نے نوجوانوں کو سبز باغ دکھائے، بے روزگاری انتہا کو پہنچ گئی، تیجسوی یاد

شیئر: