Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائٹ ہاوس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا نوجوان گرفتار

جارجیا سٹی...امریکی ریاست جارجیا میں حکام نے ایک نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جووائٹ ہاوس پر حملے کے لئے دھماکہ خیز مواد اور ایک اینٹی ٹینک راکٹ خریدنا چاہتا تھا۔ جارجیا کے اٹارنی نے بتایاکہ ملزم ہاشر طہب کے بارے میں مقامی افراد نے ایف بی آئی کو شکایت کی تھی کہ وہ انتہا پسند بن گیا ہے، جس کے بعد ہاشر کی ایک ماہ تک نگرانی کی گئی۔ہاشر نے حملوں کے لئے ایک مخبر بھی بھرتی کیا جو دراصل ایف بی آئی کا ایجنٹ تھا۔ ہاشر نے اسے بتایا تھا کہ وہ وائٹ ہاوس سمیت اہم عمارات کو نشانہ بنانا چاہتا ہے جس میں واشنگٹن کا مونومنٹ، عجائب گھر سمیت یہودیوں کی عبادت گاہ شامل تھی۔اس مقصد کے لئے اس نے اپنے ساتھی اور درحقیقت ایف بی آئی ایجنٹ کو سیمی آٹومیٹک گن، گرینیڈز اور ٹینک شکن بندوق خریدنے کی ہدایت کی تھی۔

شیئر: