Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی ون ڈے ٹیم ہم سے بہتر ہے، جنوبی افریقی کپتان

پورٹ الزبتھ:جنوبی افریقہ کی ون ڈے ٹیم کے کپتان فاف ڈیو پلیسس نے پاکستان کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کو امتحان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم جنوبی افریقہ سے زیادہ مضبوط ہے اور یہ سیریز ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہو گی۔ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقی ٹیم انتہائی مکمل نظر آتی ہے لیکن ون ڈے کرکٹ میں انہیں ورلڈ کپ سے قبل بہتر کامبی نیشن کی تشکیل کا چیلنج درپیش ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان5ون ڈے کی سیریز کا پہلا میچ پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔سینٹ جارج پارک میں ٹریننگ سیشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیو پلیسس نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی ٹیم ہم سے زیادہ مضبوط ہے اور یہ سیریز ہمارے لیے کٹھن چیلنج ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اب بھی ٹیم کو متوازن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور پہلے2 ون ڈے میچوں میں ہم نے کوئنٹن ڈی کوک اور ڈیل اسٹین کو آرام فراہم کر کے دیگر کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا ہے اور ساتھ ہمیں بھی یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ ہماری ٹیم کو کن شعبوں میں مدد اورمحنت درکار ہے۔اے بی ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد جنوبی افریقہ کو ناصرف مڈل آرڈر میں ان کا صحیح متبادل تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ ٹیم کے لیے اس سے بڑا مسئلہ نچلے نمبروں پر مستند آل راونڈر کی عدم دستیابی ہے۔فاف ڈیو پلیسس نے آل راونڈر کے حوالے سے سوال پر کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اس سیریز کے بعد اس سوال کا جواب دے سکوں گا ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: