Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 4:آفیشل نغمہ فواد خان گائیں گے

لاہور: پاکستان سپر لیگ 4کی افتتاحی تقریب میں رنگ برنگی موسیقی کے ساتھ آفیشل نغمے کی تیاریاں کرلی گئیں۔نغمہ گزشتہ روز ریلیز کردیاگیا ہے۔ 14فروری کو اس ایونٹ کی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں فلوریڈا کے عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار پٹ بل بھی گیت گائیں گے، بونی ایم گروپ کی مارسیا بیرٹ بھی جلوہ گر ہوں گی، پاکستان کا مشہور راک بینڈ "جنون" بھی اسٹیج پر اپنی دھنیں بکھیرے گا، آفیشل نغمہ پاکستانی اداکار و گلوکار فواد خان گائیں گے، اس کے ساتھ "ینگ دیسی" کی پرفارمنس بھی ہوگی۔افتتاحی تقریب کے بعد ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔دوسری جانب پی ایس ایل 4کا آفیشل نغمہ" کھیل دیوانوں کا"گزشتہ شب ریلیز کردیا گیا، پہلے تینوں ایڈیشنز میں آفیشل نغمے اداکار و گلوکار علی ظفر نے گائے جو بے پناہ مقبول بھی ہوئے تھے، انھوں نے 2016میں ”اب کھیل کے دکھا“ اپنے انداز میں گایا،2017 ایڈیشن میں بھی علی ظفر کی آواز میں ”سیٹی بجے گی اسٹیج سجے گا، تالی بجے گی اب کھیل جمے گا“ ریلیز کیا گیا۔ تیسرے ایڈیشن میں ان کا گیت”لو پھر آگئے جلوہ دکھانے، پھر ملے چلو ہم اس بہانے، یہ کھیل پھر جمے گا اور اسٹیج پھر سے سجے گا“ شائقین کرکٹ کی بھرپور توجہ کا مرکزبنا، اس بار پی سی بی نے مختلف تجربہ کیا ہے۔شجاع حیدر کی موسیقی میں بنایا جانے والا آفیشل گانا” کھیل دیوانوں کا“ میں آواز معروف اداکار و گلوکار فواد خان کی ہوگی،ویڈیو کے ہدایتکار شعیب اختر ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: