Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوگ نئے کل کی امید لگائے ہوئے ہیں، راہول

نئی دہلی ۔۔۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نے اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرنے کیلئے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کی مہم کی حمایت کرنے کا اعلان کیاہے ۔ انہوں نے محترمہ کو خط لکھ کر کہا کہ میں اتحاد کا مظاہرہ کرنے کیلئے ممتا دیدی کو اپنی حمایت دیتا ہوں اور امیدکرتاہوں کہ اس موقع پر ہم متحد ہندستان کا بھرپور پیغام دیں گے ۔ انھوں نے کہا،ہم بنگال کے عظیم لوگوں کی تعریف کرتے ہیں جو اس ملک کے اقدار کے تحفظ کیلئے ہمیشہ سب سے آگے رہے ہیں ۔ کانگریس صدر نے کہاکہ ملک بھر کے لوگوں میں مودی حکومت کے جھوٹ اور کھوکھلے وعدوں کی وجہ سے مایوسی اور ناراضی ہے ۔یہ لوگ نئے کل کی امید لگائے ہوئے ہیں ۔
 

شیئر: