Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی 10سالہ ٹیبل ٹینس اسٹار کو ویزہ دینے سے ہند کا انکار

اسلام م آباد: ہندوستانی ہا ئی کمیشن نے پاکستان کی 10 سالہ ٹیبل ٹینس اسٹار حور فواد کو ہند میں ہونے والے ٹورنامنٹ کیلئے ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا ۔ایشین ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام ہندوستانی ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی نگرانی میں 22 جنوری کو دہلی میں انڈر۔15 ساوتھ ایشین ٹیبل ٹینس مقابلوں کیلئے پاکستان بھر سے واحد کھلاڑی10 سالہ حور فواد کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے بروقت انٹری کے بعد بار بار یاد دہانی کے باجود ہندوستانی حکومت نے قومی چیمپیئن شپ کی سلور میڈلسٹ حور فواد کو این او سی جاری نہیں کیا جس کے سبب وہ ہا ئی کمیشن سے ہندوستانی ویزا نہ ملنے پر ایونٹ میں شرکت سے محروم ہوگئی۔ ہندوستانی حکومت کے اس اقدام حکومت پر انٹرنیشنل اور ایشین فیڈریشنز نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ حور فواد کو ایونٹ میں کامیاب قرار دے کر ایشین مقابلوں کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری دیدی جائے گی جس کے بعد وہ عالمی ایونٹ میں شرکت کی اہل ہو جائے گی۔حور فواد کا کہنا ہے کہ میں نے مقابلے کیلئے بھر پور تیاری کر رکھی تھی اور ویزا نہ ملنے مجھے بہت افسوس ہو کیونکہ میری تمام تیاری ضائع ہو گئی ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: