Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”نوجوان نسل کو ذوالفقار علی بھٹو سے متعارف کرانا ضروری ہے“

پی پی پی آزاد کشمیر کے رہنماﺅں کا اپنے رہنما کو خراج عقیدت ، یاد میں تقریب
ریاض ( ذکاءاللہ محسن ) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر سعودی عرب کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت پیپلز پارٹی آزادکشمیر سعودی عرب کے صدر سردار محمد رزاق خان نے کی۔ مہمان خصوصی پی وائی او خلیج کے وائس چیئرمین پرویز کھٹانہ اور اعزازی مہمان خصوصی سردار محمد شہزاد خان اور صداقت حسین برگوش تھے۔ نظامت کے فرائض جنرل سیکریٹری سردار محمد نصیر خان نے انجام دئیے۔ سردار محمد نصیر خان نے کہا کہ نوجوان نسل کو ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت ، انکی عوامی خدمات اور قربانیوں سے متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔ چوہدری طاہر ، شریف بلوچ بھٹو ، جہانگیر بدر ، غریب اللہ، صداقت حسین برگوش ، سید احسان علی ، سردار محمد ادریس خان، سردار محمد شہزاد خان، پرویز کھٹانہ اور سردار محمد رزاق خان نے اپنی تقاریر میں ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا اور پی پی کو ان کے افکار سے مدد لیکر منظم کرنے پر زور دیا۔ 

شیئر: