Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن سفیر کی پاکستان پوسٹ کی تعریف‘ اظہار تشکر

اسلام آباد: پاکستان پوسٹ کی روز بروز ترقی کی خبریں میڈیا پر آنا شروع ہو چکی ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اب محکمے کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے رہے ہیں جبکہ کئی صارفین نے محکمے کی خدمات استعمال کرنے کے حوالے سے گزشتہ دنوں مہم بھی شروع کی تھی۔ پاکستان پوسٹ کی کارکردگی سے متعلق نئی خبر جرمن سفیر کی جانب سے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مارٹن کوبلر نے محکمے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ پاکستان پوسٹ سامان کی ترسیل کےلئے ایک بااعتماد ادارہ بن چکا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرپاکستان میں جرمنی کے سفیرمارٹن کوبلرنے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان پوسٹ کے ذریعے برلن میں موجود اہل خانہ کوتحفہ بھیجا ہے اورنہایت خوش ہوں کہ پاکستان پوسٹ سامان کی ترسیل کا بااعتماد ادارہ بن چکا ہے۔ جرمن سفیرنے ڈاک خانے پر اچھی سہولیات اور دوستانہ رویہ کے حامل ملازمین فراہم کرنے پروفاقی وزیرمراد سعید کی تعریف کی اور شکریہ بھی ادا کیا۔
 

شیئر: