Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

ڈربن: جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 5ون ڈے کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 204 رنز کے آسان ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے وان در ڈوسن اور پہلکوایو کی 127 رنز کی ناقابکل شکست شراکت کی بدولت مطلوبہ ہدف 42 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔قومی ٹیم کا ہدف میزبان ٹیم کے لئے ابتداء میں مشکل بن گیا۔ پاکستانی بولرز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5 مستند بلے بازوں کو صرف 80 رنز پر پویلین بھیج دیا ۔ اس موقع پر پاکستان کی جیت کے امکانات روشن ہوتے دکھا دئیے لیکن وان در ڈوسن اور پہلکوایو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاہینوں کو پوری طرح پر نہیں کھولنے دیئے اور سیریز 1-1سے برابر کردی۔127 رنز کی فتح ساز پارٹنر شپ میں وان در ڈوسن 80 اور پہلکوایو 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ہینڈرکس نے 5،ہاشم آملہ اور کپتان ڈوپلیسس نے 8،8، ڈیوڈ ملر نے 31اور کلاسن بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں،شاداب خان کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم امام الحق صرف 5 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد ون ڈاون آنے والے بابراعظم 37 کے مجموعی اسکور پر 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔37 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد محمد حفیظ بھی وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور صرف 9 رنز بناکر آوٹ ہوگئے جبکہ اوپنر فخرزمان بھی 26 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شعیب ملک اور شاداب خان نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم شاداب خان 18 رنز بناکر آوٹ ہو گئے۔85 رنز پرآدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ برقرار رہا، حسین طلعت 2، شعیب ملک 21 اور فہیم اشرف صفر پر چلتے بنے۔112 رنز پر 8 وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان سرفراز احمد اور حسن علی نے 90 رنز کی شراکت کرکے اسکور 202 تک پہنچایا۔ سرفراز احمد 41 رنز پر بولڈ ہوئے جبکہ حسن علی 59 رنز کے ساتھ پویلین لوٹے، شاہین شاہ آفریدی ایک رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے پھلوکوایو نے 4، شمسی نے 3، ربادا نے 2 اور اولیور نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو کلین سویپ کیا تھا جبکہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں
 

شیئر: