Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر اتوار کو 10پودے لگانے والی 6سالہ ایہادکشت

میرٹھ۔۔۔میرٹھ کی 6سالہ ایہا دکشت ’’ وزیر اعظم قومی اطفال‘‘ ایوارڈ حاصل کرنے والی ملک کی سب سے کمسن بچی بن گئی۔ایہا ہر اتوار کو 10پودے نرسری سے خرید کر لاتی ہے اور اسے لگاکرماحولیاتی آلودگی کو بچانے کیلئے لوگوں کو راغب کرتی ہے۔ایہا نے وزیر اعظم کے ’’من کی بات‘‘سے متاثر ہوکر اپنی پانچویں سالگرہ پر ایک دن میں میڈیکل کالج میں 1008پودے اور چھٹی سالگرہ پر 2500پودے لگاکر ریکارڈ قائم کردیا۔ایہا نے بچوں کے کارٹون چینل پر پودوں کی اہمیت کو اجاگرکیا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ایہا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔جاگرتی ویہار میرٹھ کے رہنے والے کلدیپ، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں ملازم ہیں۔ انکی بیٹی ایہا کو انڈیا بک آف ورلڈ ریکارڈ، یوپی بک آف ریکارڈ ، ویتنام بک آف ریکارڈ، مہیلا گوروہ اور دیگر اداروں کی جانب سے اعزاز سے نواز گیا۔ ایہا کے والد نے بتایا بیٹی کسی کے بھی یوم پیدائش پر پودوں کا تحفہ دیکر ان سے پودے لگانے کا وعدہ لیتی ہے۔ ایہا کی مہم سے اب بڑے لوگ بھی متاثر ہوکر ہر اتوار پودے لگانے میں اُس کی مدد کرتے ہیں۔کلدیپ بتاتے ہیں کہ ایہا گھر پر آنے والے آم اور جامن کی گٹھلیوں کو گملے میں لگا دیتی تھی۔
مزید پڑھیں:- - -  - - -اپوزیشن جماعتیں ای وی ایم کیخلاف الیکشن کمیشن سے بات کرینگی، ممتا

 

شیئر: