Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقتدار میں آنے کے ایک ہفتے بعد مندر کی تعمیر شروع کرادینگے، توگڑیا

اندور۔۔۔ بین الاقوامی ہندوپریشد کے صدر پروین توگڑیا نے بنگلورپریس کلب میں صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نئی پارٹی اقتدار میں آنے کے ایک ہفتے کے اندر اجودھیا میں مندر کی تعمیر کا آغاز کرادیگی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی مرکز میںاقتدار سنبھالنے کے5سال گزرجانے کے باوجود مندر تعمیر کے سلسلے میں ہندوؤں سے وعدہ خلافی کی ۔ اپنی نئی پارٹی کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے توگڑیا نے کہاکہ پارٹی کا رجسٹریشن ہوچکا ہے۔دہلی میں 9فروری کو اس کا اعلان کرینگے اور545نشستوں پر پارٹی انتخابات لڑیگی۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعدکسی بھی مذہب کے خاندان میں 2سے زیادہ بچوں  کی پیدائش پر پابندی عائد کردی جائیگی تاکہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی خاندان میں 2سے زیادہ بچے ہونگے تو انہیں صحت ، تعلیم اور دیگر اسکیموںسے دور رکھا جائیگا۔ایسے بچوں کو نہ تو سرکاری ملازمت دی جائیگی اور نہ ہی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -سڑک حادثے میں ماں بیٹی سمیت 5افراد ہلاک

شیئر: