Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ اور پاکستان پھر آمنے سامنے

سنچورین: جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کا تیسرا ون ڈے آج سنچورین میں ہوگا۔ پاکستان ٹیم اپنے کپتان کی جملے بازی کا تنازع بھول کر پروٹیز سے مقابلے کیلئے تیار ہے ۔ جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسس نے ٹریننگ سیشن کے بعد گفتگو کے دوران کہا ہے کہ میں اپنی پوری ٹیم کی جانب سے سرفراز احمد کو ان کے جملے پر معاف کرتا ہوں، لگتا ہے کہ سرفرازکا ارادہ غلط نہیں تھا اور وہ اپنے کہے پر شرمندہ بھی ہیں اور انہوں نے معذرت بھی کی ہے، کپتان نے کہا کہ فیلکوا کو تو پتہ بھی نہیں چلا کہ سرفراز نے کیا کہا ہے اورانہیں تو یہ بھی نہیں پتہ کہ سرفراز ان سے مخاطب تھے، فاف ڈوپلیسس نے ازراہ تففن کہا کہ ہم بہت رحم دل ہیں اگر سامنے آسٹریلین ٹیم نہ ہو تو ہم بڑی آسانی سے معاف کر دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود معاملہ آئی سی سی میں چلا گیا ہے جہاں سرفراز احمد کو جواب دینا ہے۔سرفراز احمد کی جانب سے جملہ کسنے کا معاملہ آئی سی سی میں ہے فیصلہ تاحال نہیں آیا ، پورٹ الزبتھ میں پاکستان جبکہ ڈربن میں جنوبی افریقہ نے میچز جیتے ہیں، آج سنچورین میں دونوں ٹیمیں برتری لینے کی کوشش کریں گی۔تیسرے میچ میں فہیم اشرف کی جگہ محمد عامر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔ فاف ڈوپلیسس کی فارم تشویش کا باعث ہے۔ابتدائی دونوں میچز میں آرام کرنے والے ڈیل اسٹین اور ڈیبیو کے منتظر بیورن ہینڈرکس ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں،اسپنر تبریز شمسی بھی ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں۔قبل ازیں پاکستان ٹیم سنچورین میں 2 ون ڈے میں فتح اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرچکی ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: