Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدرت کا کرشمہ!

کروچھیتر۔۔۔ہریانہ کے کروچھیتر میں دل دہلانے والی سڑک حادثے کی وڈیوسامنے آئی جس میں تیز رفتار کار نے سائیکل سوارکو اتنی زوردار ٹکر ماری کہ وہ ہوا میں بلند ہوکر سڑک سے دور فٹپاتھ پر جاگرا۔علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھنے کے بعد کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ حادثے کا شکار ہونیوالا سائیکل سوارزندہ بچ گیا ہوگا تاہم وہ زندہ سلامت رہا۔اسے قدرت کا کرشمہ ہی کہا جاسکتا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد سائیکل سوار کو فارغ کردیا اور کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
مزید پڑھیں: - - - -دہلی : اب مساجد کے ائمہ کی تنخواہیں ماہانہ 18ہزار روپے

شیئر: