Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5ماہ میں 32لاکھ عمرہ ویزوں کا اجرا

مکہ مکرمہ۔۔۔ وزارت حج و عمرہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا ہے کہ عمرہ موسم کے آغازسے لیکر 18جمادی الاول 1440ھ تک 3270164عمرہ ویزے جاری کئے گئے۔ ان میں سے 2791438 ارض مقدس پہنچے۔معتمرین میں 321006مکہ مکرمہ اور 128764مدینہ منورہ میں موجود ہیں جبکہ 2341668عمرہ و زیارت سے فارغ ہوکر وطن واپس ہوچکے ہیں۔اب تک سب سے زیادہ عمرے پر آنے کا ریکارڈ پاکستان کا ہے۔جہاں سے 729117آئے۔ انڈونیشیا دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔

شیئر: