Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناریل کا تیل ایک بہترین موسچرائزر ‎

ناریل کا تیل بالوں اور جلد کے حسن میں اضافے کے لیے بہترین ٹانک ہے .  یہ ایک بہترین فیس موسچرائزر ہے جو جلد کی نمی بحال کرنے کے لیے جادو کی سی خاصیت رکھتا ہے .  خشک جلد پر  میک اپ سے پہلے  ناریل کاتیل بطور پرائمر استعمال کیا جاسکتا ہے . یہ  چہرے سے میک اپ کی تہوں کو صاف کرنے کے لیے کلینزر کے طور پر عمل کرتا ہے .  خشک جلد کے لیے ناریل کے تیل کو بہترین موسچرائزر قرار دیا جا سکتا ہے . 
سرد موسم میں ہونٹوں کا پھٹنا سب کے لیے ایک کامن مسئلہ ہے  .  سرد موسم میں پیاس کم لگنے کے سبب پانی کااستعمال کم ہو جاتا ہے جسکے باعث ہونٹ خشک ہو کر پھٹنا شروع ہوجاتے ہیں اس مسئلے کے حل کے لیے بھی ناریل کا تیل بہترین ہے .  ناریل کا تیل یا  اس سے بننے والا لپ بام  سرد موسم میں ہونٹوں کو خشک ہونے سے بچاتا ہے اور انہیں نرم و ملائم رکھتا ہے . 
موسم سرما میں سر کی خشکی بڑھ جانا بھی ایک عام مسئلہ ہے جسکے سبب سر میں خارش اور بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں .  سر کی جلد کو خشکی سے نجات دلانے کے لیے ناریل کا تیل بہترین حل ہے .  ہلکا ساگرم کر کے سر کی جلد پر مساج اور پھر دو گھنٹے بالوں میں لگے رہنے دینا سرد موسم میں بالوں کو خشکی سے محفوظ رکھتا ہے . 
یہ بھی پڑھیں:حلق میں پھنسا نوالہ کیسے نکالیں ؟

 ‎
 

شیئر: