سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت سعودی وژن 2030کی حکمت عملی کے اٹوٹ حصے کے طور پر بحر احمر ساحتی منصوبے پر عمل درآمد کی شروعات ہوگئی۔ یہ منصوبہ سیاحت اور تفریح کے شعبے کو مستقل حیثیت دینے والے اہداف کا اہم حصہ ہے۔ یہ اسمارٹ سٹیز میں سرمایہ کاری ہے۔ اسکی بدولت پیداواری شعبوں میں قومی آمدنی بڑھے گی ، زندگی کا معیار بلند ہوگا،خوشگوار اقتصادی اور سماجی اثرات مرتب ہونگے۔
اس حوالے سے بحر احمر کمپنی کی مجلس انتظامیہ نے عظیم الشان سیاحتی منصوبے کے ماسٹر پلان کی منظوری دیدی۔ یہ پوری دنیا میں انتہائی اہم سیاحتی منصوبوں میں سے ایک ہوگا۔ یہ 200کلو میٹر کے رقبے پر قائم کیا جائیگا۔ اس میں منفرد روزگار پرکشش جزیرے شامل ہونگے۔ اسکا پہلا مرحلہ 2022ءمیں مکمل ہوگا۔ اسکے تحت 14عظیم الشان ہوٹل 5جزیرو ںمیں تعمیر ہونگے جبکہ صحراءاور کوہستانی علاقوں میں 2تفریح گاہیں بھی بنائی جائیں گی۔ پُرآسائش جہاز لنگر انداز کرنے کا انتظام ہوگا۔ تفریحی وسائل ہونگے، ایئرپورٹ ہوگا، بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جائیگا۔ سعودی عرب اس عظیم الشان تمدنی منصوبے اور نئے شہروں و اسکیموں کی بدولت عالمی اقتصاد میں موثر اضافہ بنے گا۔ مملکت اور اسکی طاقتور معیشت اپنے تنوع اور تاثیر کے حوالے سے مستقبل کے لئے روشنی کی علامت ہوگی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭