لاہور....دریائے چناب پر زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کیلئے انڈس انڈس واٹر کمشنر کی سربراہی میں پاکستانی وفد ہند روانہ ہو گیا۔ آبی تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کئے جائیں گے۔ پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹرکمشنرمہرعلی شاہ کررہے ہیں۔وفد دریائے چناب پر بنائے گئے ہندوستانی منصوبوں کامعائنہ کرے گا۔ پاکستان نے آبی منصوبوں لوئرکلنائی اور پکل ڈل پراعتراضات اٹھائے ہیں۔ ہند اب تک سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی ڈیم بنا چکا ہے۔پاکستان کا موقف ہے کہ ہندمغربی دریاوں پر ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کا پانی روکنے کا موجب بن رہا ہے جو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ آبی تنازعات پر 2013 سے اب تک پاک ہندمذاکرات کے 7 دور ہو چکے ہیں۔پانی کے مسائل کے حل کیلئے 1960 میں دونوں ممالک کے مابین سندھ طاس معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے۔ جس کے تحت دریائے سندھ، جہلم اور چناب پر پاکستان جب کہ راوی، ستلج اور بیاس پر ہند کا حق تسلیم کیا گیا تھا ۔