Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ٹرین 18‘‘کا نام ’’وندے بھارت ایکسپریس‘‘رکھ دیاگیا،گوئل

نئی دہلی۔۔۔۔ملک میں تیار کی جانیوالی (ٹرین 18)کا نام تبدیل کرکے’’ وندے بھارت ایکسپریس‘‘ رکھ دیاگیا۔وزیر ریلوے پیوش گوئل نے اتوار کو اعلان کیا کہ ٹرین 18میں الگ سے انجن نصب نہیں ۔یہ ٹرین16بوگیوں پر مشتمل ہے۔اسے پہلے دہلی، وارانسی کے درمیان چلایا جائیگا۔اسکی رفتار160کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔وزیر اعظم نریندر مودی جلد ہی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ٹرین 18رائے بریلی میں قائم ماڈرن کوچ فیکٹری میں 18ماہ کے اندر 97کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی۔ذرائع کے مطابق یہ پہلی بغیر انجن چلنے والی ٹرین ہوگی۔اس میں 2ایگزیکٹیو بوگیاں ہیں۔یہ دہلی اور وارانسی کے درمیان کانپور اور الہ آباد میں ٹھہرے گی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ عام لوگوں نے ٹرین کے متعدد نام تجویز کئے تھے لیکن اس کا نام ’’وندے بھارت ایکسپریس‘‘رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔یہ یوم جمہوریہ کے موقع پر عوام کیلئے تحفہ ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -ہاردک پٹیل رشتہ ازدواج میں منسلک،عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

شیئر: