Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجودھیاتنازع 24گھنٹے میں حل کردینگے، یوگی

لکھنؤ۔اجودھیا تنازع کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ عدالت بابری مسجد اور رام جنم بھومی اراضی تنازع کیس کوہمارے حوالے کردے تو 24گھنٹے میں اس کا تصفیہ کردینگے۔مقامی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا رام مندرمسئلے پر عوام کے صبر کا پیمانہ کبھی بھی چھلک سکتا ہے۔اگر سپریم کورٹ اس تنازع پر جلد فیصلہ کرنے سے قاصر ہے تو  اس معاملے کو ہمیں سونپ دے ، ہم 24گھنٹے میں حل کردینگے۔اجودھیا تنازع بات چیت کے ذریعے یا پھر کسی اور طریقے سے حل کئے جانے کے سوال پر کہا کہ عدالت اس معاملے کو پہلے ہمارے حوالے کرے تب دیکھیں گے۔انہوں نے عدالت سے  مسئلے کوجلد حل کرنے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں:- - - - -یوپی:9فروری کو 10ہزارشادیاں،شادی اسکیم کی رقم میں اضافہ

شیئر: