Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کریں گے، نعیم الحق

دورہ کویت کے دوران تحریک انصاف کا ورکر کنونشن،کارکنان کی بڑے پیمانے پر شرکت، نئے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم
محمد عرفان شفیق۔ کویت
 وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے دورہ کویت کے دوران تحریک انصاف کے پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی پوری کوشش ہو گی کہ وہ کویت میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل جلد سے جلد حل کروائے۔ اس حوالے سے وہ پاکستان واپس جاکر وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے خصوصی طور پر ان مسائل کی بات کریں گے تاکہ ان شخصیات کا دورہ کویت جلد ممکن ہو اور کویت کی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر تمام مسائل کا مثبت حل تلاش کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ پارٹی کے آئین اور تنظیمی امور پر بھی کام کیا جا رہا ہے جو کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد جلد نافذ ہو جائیگا۔ اوورسیز میں خصوصی طور پر تنظیمی ڈھانچے کی طرف خصوصی توجہ دی جائیگی تاکہ کمیونٹی کے مسائل بلارکاوٹ ارباب اختیار تک پہنچ سکیں اور ہماری عوام کی مشکلات کا ازالہ کی جا سکے۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ کویت میں مقیم کمیونٹی کے مسائل کا ادراک ہے اور یہاں آکر ہمیں مزید مسائل کا پتہ چلا ہے۔ پاکستان جا کر پاکستانیوں کے ویزہ مسائل اور پی آئی ائے کی بندش پرعمران خان سے بات کریں گے تاکہ مسائل کا جلد از جلد حل تلاش کیا جا سکے۔ کنونشن کی نظامت تحریک انصاف کے رہنما محمد فیصل نے کی جبکہ تحریک انصاف کویت کے صدر اخلا ق ملک، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ایگزیکٹو بورڈ کویت چیپٹر پیر امجد حسین، حاجی ریاض انجم، فخر زمان، مبشر خان اور یاسر قاضی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں موجود پاکستان بزنس سنٹر کے ڈائریکٹر حافظ محمد شبیر، سماجی شخصیات ندیم اکبر، محمد سلیم انصاری اور جہانگیر اقبال کے باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر کارکنان کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -صحیح راہ پرگامزن رہنے کے لئے اللہ کے پیغام کو سمجھنا ضروری ہے،عبدالمالک مجاہد

شیئر: