Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ پیراسوئمنگ چیمپیئن شپ:ملائیشیا میربانی سے محروم

کوالالمپو: انٹرنیشنل پیرالمپکس کمیٹی نے ملائیشیا کو 2019ء کی ورلڈ پیرا سوئمنگ چیمپیئن شپ کی میزبانی سے محروم کردیا۔کمیٹی کے صدر اینڈریو پارسن نے کہا کہ اگرمیزبان ملک کسی خاص ملک کے ایتھلیٹس کو سیاسی وجوہ کے سبب ایونٹ سے باہر کر دے تو ہمارے پاس چیمپیئن شپ کا نیا میزبان ڈھونڈنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔ اسرائیلی ایتھلیٹس کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہ دینے پر کمیٹی نے یہ اقدا م اٹھایا ہے۔ پیرا لمپکس کمیٹی کے صدر نے کہا کہ تمام ورلڈ چیمپیئن شپس میں دنیا کے تمام ملکوں اور ایتھلیٹس کو بلا تفریق شرکت کی اجازت ہونی چاہیے۔ یہ چیمپیئن شپ 2020ء کے ٹوکیو پیرالمپکس کا کوالیفائنگ راونڈ بھی ہے اور اس کا انعقاد رواں سال 29جولائی سے 4اگست تک ملائیشیا میں ہونا تھا۔ اس ماہ کے اوائل میں ملائیشیا نے کہا تھا کہ وہ ایسے ایونٹس کی میزبانی نہیں کرے گا جس میں اسرائیلی ایتھلیٹس شرکت کریں ۔ ہم انسانیت کی خاطر فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دینے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: