Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں فوڈ ٹریکنگ سسٹم کا آغاز

بیجنگ۔۔۔ چین نے کہا ہے کہ ملک کے 58  شہروں میں فوڈ ٹریکنگ سسٹم کا آغاز کردیا گیا ۔ اشیائے خوراک کے معیار کو جانچنے میں مدد ملے گی۔وزارت تجارت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فوڈ ٹریکنگ سسٹم کے تحت 58 بڑے اور درمیانے شہروں میں 86 ہزار کمپنیوں اور 5  لاکھ 24  ہزار تاجروں پر نظر رکھی جارہی ہے، اس نظام کے تحت عام استعمال ہونے والے گوشت، سبزیوں کی 500  سے زیادہ اقسام، فروٹ اور آبی خوراک کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

شیئر: