Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکساس : پولیس پر فائرنگ کرنیوالے 2 افراد ہلاک

ٹےکساس۔۔۔امریکی ریاست ٹیکساس میں گھر پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں 2 مشتبہ افراد مارے گئے۔پولیس حکام کے مطابق ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہیوسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کے نارکو ٹکس یونٹ نے کارروائی کی۔ جیسے ہی پولیس اہلکاروں نے دروازہ توڑ کر ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ان پر اس گھر کے اندر سے ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 مشتبہ افراد مارے گئے، پولیس نے گھر میں منشیات فروش کی موجودگی کی اطلاع پر یہ کارروائی کی تھی۔
 
 

شیئر: