Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی یونین، ایران کےلئےفنڈز بھیجنے کی اسکیم شروع کرے گی

برلن ۔۔۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ یورپی یونین ایران کے لئے جلد فنڈز بھیجنے کی ا سکیم کا آغاز کرنے والی ہے تاکہ امریکا کی طرف سے ایران کے خلاف پابندیوں کا حل نکالا جا سکے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن وزیر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین ایران کے لئے فنڈزجلد بھیجنے کا ایک متبادل طریقہ کار شروع کرنے والی ہے جسے سپیشل پرپز وہیکل‘ایس پی وی کا نام دیا گیا ہے۔ ہائیکو ماس نے برسلز مزید کہا کہ ابھی تک ایس پی وی کی رجسٹریشن نہیں ہوئی تاہم جلد ہی ایسا ہو جائے گا اور اس منصوبے پر عملدرآمد زیادہ دور نہیں۔ ماس کے مطابق یورپی یونین کا مقصد ہے کہ امریکی پابندیوں کی زد میں نہ آنے والی تجارت کو برقرار رکھا جائے اور بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے ایک مناسب طریقہ کار موجود رہے۔
 

شیئر: